روہت شرما نے شاہد آفریدی کا زیادہ چھکے مارنے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
روہت شرما کے ون ڈے انٹرنیشنل میں ان 3 چھکوں کے ساتھ چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی ہے
Webdesk
|
30 Nov 2025
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں 352چھکے لگا کر سابق پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا طویل عرصے سے قائم ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
روہت شرما نے جنوبی افریقا سے جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں اوپنر کی حیثیت سے 57 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔
روہت شرما کے ون ڈے انٹرنیشنل میں ان3 چھکوں کے ساتھ چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی ہے جو کہ انہوں نے 269 اننگز میں لگائے ہیں۔
ان سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے 369 اننگز میں 351 چھکے لگائے تھے۔
Comments
0 comment