رونالڈو 2024 میں دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار

رونالڈو 2024 میں دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار

کرسٹیانو رونالڈو نے سال 2024 میں تقریباً 192 ملین پاؤنڈ کمائے
رونالڈو 2024 میں دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار

ویب ڈیسک

|

13 Sep 2025

پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2024 میں تقریباً 192 ملین پاؤنڈ کما کر ایک بار پھر سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گالف اسٹار جان راہم 161 ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ ارجنٹائن کے لیونل میسی 99 ملین پاؤنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹاپ 10 میں دیگر بڑے ناموں میں لیبرون جیمز، کائلن ایمباپے، نیمار، کریم بینزیما اور اسٹیفن کری شامل ہیں۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ رونالڈو اس فہرست میں پہلے نمبر پر آئے ہیں، جو سعودی پرو لیگ کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور فٹبال کی عالمی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!