رونالڈو نے اپنے ہمشکل کو بدصورت قرار دے دیا

ویب ڈیسک
|
9 Mar 2025
سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک دلچسپ واقعے کے دوران اپنے ہی ہم شکل مداح کو مذاق میں ’بدصورت‘ قرار دے دیا۔
یہ منظر پریکٹس کے دوران پیش آیا، جب رونالڈو نے اپنے ہم شکل مداح سے کہا، "بھائی، تم میرے جیسے نہیں لگتے، تم بہت بدصورت ہو۔"
رونالڈو کے مداح نے پرتگال کی فٹبال ٹیم کی جرسی پہن رکھی تھی اور ان کا ہیئر اسٹائل بھی رونالڈو جیسا ہی تھا۔
جب رونالڈو گراؤنڈ میں وارم اپ کر رہے تھے، تو وہ تماشائیوں کی طرف بڑھے اور اپنے ہم شکل مداح کو دیکھ کر ہنس پڑے۔ انہوں نے مذاق میں یہ جملہ کہا، جسے سن کر مداح بھی ہنس دیا۔
کرسٹیانو رونالڈو دسمبر 2022 سے سعودی عرب کے کلب النصر سے منسلک ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب منتقل ہونے کے بعد سے مسلمانوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے۔ وہ کبھی اپنے سوشل میڈیا پوسٹس میں ’انشاءاللہ‘ جیسے الفاظ کا اضافہ کرتے ہیں تو کبھی اپنے رویے سے مسلم امہ کے دلوں میں گھر کر جاتے ہیں۔ ان کے اس اقدامات نے انہیں مسلم دنیا میں مقبولیت دلائی ہے۔
Comments
0 comment