ریسلر ہاگن کی موت کے حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی

ریسلر ہاگن کی موت کے حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی

ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا، جن کی موت جولائی 2025 میں 71 برس کی عمر میں ہوئی تھی
ریسلر ہاگن کی موت کے حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

8 Jun 2026

مشہور امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، جس کے بعد حکام نے ان کی وفات کو قدرتی قرار دے دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلک ہوگن، جن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا، جولائی 2025 میں 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کلیئر واٹر کی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران کسی جرم، سازش یا مشتبہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔

رپورٹ کے مطابق ہلک ہوگن کو اپنے گھر میں اچانک طبی مسئلہ پیش آیا تھا، جس کے بعد امدادی اہلکار موقع پر پہنچے اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کیس بند کر دیا گیا ہے اور ان کی موت کو قدرتی وجوہات کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!