سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے جان گنوا بیٹھی
محمد خلیل نے تصدیق کی ہیکہ ان کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئی ہے۔
Webdesk
|
28 Jul 2026
کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کے گھر انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ محمد خلیل نے تصدیق کی ہیکہ ان کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئی ہے۔
محمد خلیل نے مزید بتایا کہ بدقسمتی سے یہ حادثہ پیش آیا ہے، مجھے امریکا میں اطلاع ملی اب واپس پاکستان آرہا ہوں۔
Comments
0 comment