شعیب ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا
Webdesk
|
27 Apr 2026
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اہم مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فٹنس اور ہیلتھ جم کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایکس پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے شعیب ملک نے مطالبہ کیا کہ فٹنس اور ہیلتھ جم کے اوقات رات 10 بجے تک بڑھائے جائیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کاروبار کے لیے اوقات کار کا تعین کرنا اچھی چیز ہے ، فٹنس اور جم کے حوالے سے اوقات کار خصوصی توجہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفاتر جانے والے افراد اپنی ڈیوٹی کے بعد ہی جم کا رخ کرتے ہیں ، صحت خوراک کی طرح ہی اہم ہے اس لیے جم کے 10 بجے تک اوقات بڑھائے جائیں تاکہ پاکستان فٹ رہے ۔
یاد رہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں کفایت شعاری اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات8 بجے بند ہوں گے۔
Comments
0 comment