صاحبزادہ فرحان کی 80 رنز کی دھواں دھار بیٹنگ، پاکستان نے سہ فریقی سیریز اپنے نام کرلی
ویب ڈیسک
|
22 Nov 2025
پاکستان نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلیے 129 رنز کا ہدف دیا۔
سری لنکا کے جانت لیانگا 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
فہیم اشرف، سلمان مرزا اور ابرار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے 45 گیندوں پر پانچ چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔
پاکستان نے مقررہ ہدف 15.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرلی۔
Comments
0 comment