شاداب خان کی ہیٹ ٹرک کے باعث کولمبو اسٹرائیکرز کی فتح
Webdesk
|
3 Jul 2024
کولمبو : کولمبو اسٹرائیکرز نے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کینڈی فالکنز کو 51 رنز سے شکست دیکر لنکا پریمیئر لیگ 2024 کا شاندار آغاز کیا۔
کولمبو اسٹرائیکرز کی فاتح میں پاکستانی آل رائونڈر شاداب خان کی شاندار کارکردگی کا نمایاں ہاتھ تھا ان کی ہیٹ ٹرک نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔
کینیڈی فالکنز کو جیت کے لئے 199 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دنیش چندیمل (26 گیندوں پر 38) اور آندرے فلیچر (12 گیندوں پر 24) کے شاندار آغاز کے باوجود فالکنز نے وکٹیں گنوادی۔
محمد حارث (3 گیندوں پر 4) بھی کریز پر نہ ٹک سکے اور جلد پویلین لوٹ گئے۔ پاکستانی آل رائونڈر شاداب خان (22 رنز دیکر 4 وکٹ) کی شاندار بولنگ سے میچ ڈرامائی انداز میں کولمبو اسٹرائیکرز کے حق میں چلاگیا۔
ان کا ساتھ سری لنکن آف اسپنر ڈونیتھ ویلاج (20 رنز دیکر 4 وکٹ) نے دیا۔ اس جوڑی نے فالکنز کے مڈل اور لوئر آرڈر کے پرخچے بکھیر دیئے کینڈی کی آخری 6 وکٹیں 12 گیندوں پر صرف سات رنز پر گری۔
یوں کولمبو اسٹرائیکرز کو فتح کے ساتھ دو اہم پوائنٹس مل گئے۔ اس سے قبل کولمبو اسٹرائیکرز نے فالکنز کے کپتان ہسارنگا کی مدد سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔
Comments
0 comment