شاداب خان نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

شاداب خان نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

شاداب خان نے 88 اننگز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے
شاداب خان نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

Webdesk

|

24 Apr 2025

ملتان: اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان شاداب خان نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

لیگ اسپنر شاداب خان  نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان شاداب خان کا پی ایس ایل میں 100 واں شکار بنے۔

شاداب خان نے 88 اننگز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ شاداب خان پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر ہیں۔ ان سے قبل حسن علی،  وہاب ریاض اور شاہین آفریدی بھی  وکٹوں کی سنچری کرچکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!