شاہد آفریدی ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر منتخب

شاہد آفریدی ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر منتخب

شاہد آفریدی کے علاؤہ یوراج سنگھ، کرس گیل کو بھی ٹی 20 ورلڈکپ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے
شاہد آفریدی ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر منتخب

ویب ڈیسک

|

24 May 2024

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر منتخب کرلیا گیا۔

2009 ٹی20 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن و سابق کپتان شاہد آفریدی کے علاوہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ایمبسڈرز میں بھارت یوراج سنگھ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ بھی شامل ہیں۔

سفیر منتخب ہونے پر آفریدی نے کہا کہ میگا ایونٹ میرے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے، افتتاحی ایڈیشن میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے لے کر 2009 میں ٹرافی اٹھانے تک، میرے کیرئیر کے کچھ یادگار لمحات ٹی 20 ورلڈکپ سے جڑے ہوئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!