شاہین آفریدی انجرڈ ہوگئے
مکمل فٹنس کے بعد شاہین کے کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، پی سی بی
ویب ڈیسک
|
23 Nov 2025
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجرڈ ہوگئے جس پر ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے پاؤں کے فیشل ٹشو میں ہلکی نوعیت کی تکلیف کے باعث انجری کا شکار ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر کو فوری طور پر میڈیکل اسٹاف کے سپرد کر دیا گیا ہے، جہاں ماہرین ان کی حالت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ شاہین کی انجری پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور اُن کی آئندہ میچز کے لیے دستیابی کا فیصلہ مکمل فٹنس اور میڈیکل کلیئرنس ملنے کے بعد کیا جائے گا۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کھلاڑی کی مکمل صحت یابی اور بحالی پہلی ترجیح ہے، اس لیے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments
0 comment