شاہین آفریدی نے اپنے پسندیدہ پاکستانی بیٹسمن کا نام بتادیا

شاہین آفریدی نے اپنے پسندیدہ پاکستانی بیٹسمن کا نام بتادیا

شاہین آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کا اعلان کردیا
شاہین آفریدی نے اپنے پسندیدہ پاکستانی بیٹسمن کا نام بتادیا

ویب ڈیسک

|

9 Sep 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کا اعلان کردیا۔

فیصل آباد لائنز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں پلیئرز کے پول کا فقدان ہے جس کےلیے کام کرنے کی ضرورت ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ سب سے بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چیمپئنز ون ڈے کپ پاکستان کرکٹ کے لیے بڑا ضروری ہے ، اس سے سلیکشن کیلئے پلیئرز کے پول میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوان کھلاڑی دستیاب ہونے چاہیئں  جو ہر وقت ملک کیلیے کھیلنے کو تیار ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ میں بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہوں، میرے لیے بھی اچھا موقع ہے کہ ڈومیسٹک کے کھلاڑیوں سے سیکھوں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ میں عبداللہ شفیق سے متاثر ہوں  اور وہ میرا فیورٹ کھلاڑی ہے، جس نے آؤٹ آف فارم رہنے کے باوجود  کافی ریکارڈ توڑے  وہ وائٹ بال میں بھی پرفارم کرے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!