شاہین کی کپتانی گئی، محمد رضوان کی ٹی 20 کی قیادت دینے پر غور

شاہین کی کپتانی گئی، محمد رضوان کی ٹی 20 کی قیادت دینے پر غور

شاہین کو ہٹانے پر غور پی ایس ایل کی ناقص کارکردگی کے بعد شروع کیا گیا
شاہین کی کپتانی گئی، محمد رضوان کی ٹی 20 کی قیادت دینے پر غور

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2024

پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان کو ہٹانے پر غور جاری ہے او اسکی وجہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نائن میں لاہور قکندرز کی بدترین ناقص کارکردگی رہی۔

 ورلڈ کپ 2023 کے بعد گرین شرٹس نے شاہین آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی اور ایونٹ کا اختتام پاکستان کی کیویز کے ہاتھوں 4-1 سے شکست پر ہوا۔

 دریں اثنا، لاہور قلندرز نے شاہینوں کی قیادت میں پی ایس ایل کے آخری دو ٹائٹل جیتے تھے لیکن نویں ایڈیشن میں ٹیم کی کارکردگی ناقص نظر آئی، صرف ایک میچ جیت کر ٹیبل کے سب سے نیچے پہنچ گئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین محسن نقوی کو کپتانی تبدیل کرنے کے حوالے سے تجاویز موصول ہو رہی ہیں۔

 ذرائع نے مزید کہا، "کرکٹ باڈی کے اندر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ 23 سالہ بائیں ہاتھ کا فاسٹ باؤلر یہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے بہت کم عمر ہے۔"

 تاہم، پی سی بی میں کئی عہدیداروں نے ٹیم کے ٹاپ سلاٹ میں مسلسل تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے، اور کہا ہے کہ "اس سے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر پڑ سکتا ہے"۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم شاہین کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کے دعویداروں میں شامل ہیں۔ تاہم حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!