شاہین نے کندھے سے ہاتھ کیوں ہٹایا؟ شان مسعود کی لب کشائی

شاہین نے کندھے سے ہاتھ کیوں ہٹایا؟ شان مسعود کی لب کشائی

سوشل میڈیا پر بات کا بتنگڑ بن جاتا ہے، شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات اور جیسن گلیسپی سے الجھنے کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
شاہین نے کندھے سے ہاتھ کیوں ہٹایا؟ شان مسعود کی لب کشائی

Webdesk

|

5 Sep 2024

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے سے انکار کردیا۔

شان مسعود نے کہا کہ میں استعفیٰ نہیں دے رہا، سوشل میڈیا پر بات کا بتنگڑ بن جاتا ہے، شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات اور جیسن گلیسپی سے الجھنے کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

کپتان شان مسعود نے ایک وائرل ویڈیو کی بھی وضاحت کی جس میں شاہین آفریدی اپنے کندھے پر سے ان کا ہاتھ ہٹا رہے ہیں، اس بارے میں کہا کہ میں نے شاہین کے اس کندھے پر ہاتھ رکھ دیا جس پر گیند لگنے کی وجہ سے انہیں درد ہورہا تھا، اسی لئے انہوں نے میرا ہاتھ وہاں سے ہٹایا۔

انہوں نے کہا کہ میرے شاہین کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ تلخ کلامی کی باتیں بھی سامنے آئیں مگر اس کی حقیقت یہ ہے کہ لٹن داس نے چھکے پر گیند کو باہر پھینک دیا تھا، وہ بمشکل چند اوورز ہی پرانی گیند تھی، اس کی جگہ ہمیں جو گیند دی گئی وہ کافی نرم تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!