شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعترف کرلیا

شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعترف کرلیا

سہ فریقی سیریز کے میچزاس ہی لیے ہورہے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوجائے۔
شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعترف کرلیا

Webdesk

|

13 Feb 2025

کراچی: پاکستان کے مین اسٹریم پیسر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ آخر کے اوور اچھے نہیں ہورہے، انگلی بالکل ٹھیک ہے ایکسرے کرایا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی سیریز کا میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انگلی میں کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہوجائے گی، سہ فریقی سیریز کے میچزاس ہی لیے ہورہے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوجائے۔

شاہین آفریدی نے جنوبی افریقی بیٹر سے تکرار کے حوالے سے بتایا کہ پہلی بار اس نے کچھ نہیں بولا تھا میں نے اسے وکٹ لینے کیلئے تنگ کیا تھا۔بعد میں اس پلئیر نے سنگل لیا تو مجھے ہٹ کیا۔

 گراؤنڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک تھا، وہ بھی اپنے ملک کیلئے کھیلتے ہیں ہم بھی اپنے ملک کیلئے کھیلتے ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ یہاں کوئی بابر یا شاہین نہیں صرف پاکستان ہے، منفی چیز جب تک ہوگی کہیں بھی ترقی نہیں ہوسکے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!