شان مسعود نے انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا
Webdesk
|
29 Dec 2025
کراچی: پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 سالہ شان مسعود نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے روز برق رفتار ڈبل سنچری اسکور کرکے نیا قومی ریکارڈ بنایا ہے۔
کراچی میں پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے روز شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنا دیا۔
ایس این جی پی ایل سے کھیلتے ہوئے شان مسعود نے ساحر ایسوسی ایٹس کیخلاف 177 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ انضمام الحق کے پاس تھا، انضمام الحق نے 1992 کے دورے میں آکسفورڈ اینڈ کیمبرج یونیورسٹی کے خلاف ٹور میچ میں 188 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔
شان مسعود کی جانب سے اسکور ہونے والی ڈبل سنچری، پاکستانی سرزمین پر بھی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری ہے، وہ پہلے دن کے اختتام پر 185 گیندوں پر 212 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔
یہ ریکارڈ بھارت کے وریندر سہواگ کے پاس تھا، انہوں نے 2006 ء کے لاہور ٹیسٹ میں 182 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔
Comments
0 comment