اسکردو میں دو جاپانی کوہ پیما لاپتہ، ایک کی لاش برآمد

اسکردو میں دو جاپانی کوہ پیما لاپتہ، ایک کی لاش برآمد

جاپانی حکام بیس کیمپ ٹو پہنچ گئے، دوسرے کی تلاش جاری
اسکردو میں دو جاپانی کوہ پیما لاپتہ، ایک کی لاش برآمد

ویب ڈیسک

|

16 Jun 2024

 

اسکردو میں واقع اسپنٹک چوٹی کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے دو جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش برآمد ہوگئی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

اسکردو کے علاقے شگر کے ڈپٹی کمشنر نے جاپانی کوہ پیما کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران رضاکاروں کو لاش ملی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

ساتھی کوہ پیماؤں کے مطابق جاپان سے مہم جوئی کے لیے آنے والے دونوں کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ کے قریب حادثہ پیش آیا اور وہ نیچے گر گئے تھے۔ جس کے بعد سے لاپتہ تھے۔

اُدھر جاپانی سفارتخانے کے افسران اور کوہ پیماؤں کے قریبی ساتھی بھی بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!