اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کی ہال آف فیم میں شمولیت

اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کی ہال آف فیم میں شمولیت

جان شیر اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے اسکواش ہال آف فیم میں شامل ہونے والے باالترتیب تیسرے اور چوتھے پلیئرز ہیں
اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کی ہال آف فیم میں شمولیت

Webdesk

|

2 Dec 2024

کراچی: پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل ہوگئے۔

پاکستان کے سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر کے ساتھ ملائشیا کی خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ کی بھی شمولیت ہوئی ہے۔ جان شیر اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے اسکواش ہال آف فیم میں شامل ہونے والے باالترتیب تیسرے اور چوتھے پلیئرز ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے جہانگیر خان اور نیوزی لینڈ کی سوسین ڈیوائے کو یہ اعزاز مل چکا ہے۔ہال آف فیم میں شامل دونوں مرد پلیئرز کا تعلق پاکستان سے ہیں، جان شیر خان نے ریکارڈ آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن اور چھ مرتبہ برٹش اوپن ٹائٹل جیتا ہے۔

جان شیر نے پروفیشنل اسکواش میں ریکارڈ 99 ٹائٹلز جیتے ہوئے ہیں، پروفیشنل کیرئیر میں سب سے زیادہ 118 فائنل کھیلے ہیں، وہ  97 ماہ ورلڈ نمبر ون رہنے کا بھی اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!