سلمان علی آغا کی بیٹنگ اور حسن علی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ویب ڈیسک
|
28 May 2025
پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار بیٹنگ اور حسن علی کی تباہ کن بولنگ کے باعث ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 37 رنز سے باآسانی شکست دے کر پہلی فتح حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے جبکہ حسن علی نے پانچ وکٹیں لیں۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں 201 رنز بنائے اور بنگلادیش کو 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کپتان سلمان علی آغا 56 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ حسن نواز نے 44 اور شاداب خان نے 48 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
بنگلادیش کے شرف السلام نے دو جبکہ باقی بولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 48 رنز لٹن داس نے بنائے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، بنگلادیش کی ٹیم 19.2 اوورز میں 164 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5، شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments
0 comment