صرف انڈیا کا میچ نہیں ،پورا ٹورنامنٹ اہمیت رکھتا ہے ،بابراعظم

صرف انڈیا کا میچ نہیں ،پورا ٹورنامنٹ اہمیت رکھتا ہے ،بابراعظم

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں
صرف انڈیا کا میچ نہیں ،پورا ٹورنامنٹ اہمیت رکھتا ہے ،بابراعظم

Webdesk

|

2 Jun 2024

امریکا : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بحیثیت کپتان وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور فائنل کھیل چکے ہیں اب وہ ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں۔

بابراعظم نے پی سی بی پوڈکاسٹ کے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی ٹیم ہے اور اسوقت ہمارا مقصد صرف ایک ہے اور وہ ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا ، جس کے لیے ہم سب کو ایک ہوکر کھیلنا ہوگا۔

بابراعظم جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں کہا کہ انڈیا پاکستان میچ کی بات ہی کچھ اور ہے جس میں  صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ دنیا  بھر کے شائقین میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

یہ پریشر گیم ہوتا ہے،اگر آپ اس میچ میں خود کو جتنا فوکس اور بنیادی باتوں پرتوجہ رکھیں گے چیزیں آسان رہیں گی لیکن آئی سی سی ایونٹ میں آپ کو صرف اس ایک میچ پر توجہ نہیں دینی ہوتی ہے بلکہ اس میں دوسری ٹیمیں بھی ہوتی ہیں اور اگر آپ کو چیمپئن بننا ہے تو تمام ٹیموں کو ہرانا پڑتا ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ ٹی  ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول اچھا ہے، امریکہ میں چونکہ پہلی بار یہ ایونٹ ہورہا ہے اس لیے وہاں ڈراپ ان پچز ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ مختلف گراؤنڈز ہونگے،مختلف ماحول ہوگا،ایک نیا تجربہ ہوگا،نیا چیلنج ہوگا۔

 انہوںنے کہاکہ کنڈیشنز کا زیادہ پتہ نہیں لیکن ہم ایونٹ سے پہلے معلومات حاصل کرکے خود کو مقابلے کے لیے تیار کرلیں گے۔ بابراعظم نے کہا کہ یہ بحیثیت کپتان ان کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!