سرفراز احمد کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
ویب ڈیسک
|
4 Sep 2024
سابق کپتان سرفراز احمد نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ابھی کرکٹ جاری رکھنا چاہتا ہوں،جب مجھے لگے گا تو خود ہی چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ون کپ کے لیے کراچی لیپرڈ ٹیم کی مینٹورشپ ملنا اعزاز ہے۔ کھلاڑیوں کی رہنمائی کے ساتھ بطور پلئئر خود بھی میچز کھیلوں گا۔ سرفراز احمد نے واضح کیا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا۔اس مینٹور شپ کے ساتھ ساتھ میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کروں گا۔
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا تو ضرور فٹنس ٹیسٹ دوں گا، میں نے تو فٹنس ٹیسٹ کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔ سابق کپتان نے اعتراف کیا کہ چیمپئنز کپ کے بعد پاکستان کرکٹ ایک دم سے ٹھیک نہیں ہوجائے گی۔ پندرہ دنوں کے ایونٹ سے سب کچھ بدل نہیں جائے گا. وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب مینٹورز کا مقصد پاکستانی کرکٹ کے ایشوز کو مشاورت سے حل کرنے اور نئے لڑکوں کو آگے آنے کا موقع دینا ہے۔ میری کوشش ہو گی ، نئے لڑکوں کو زیادہ سے زیادہ پالش کرکے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لاوں، ہماری کوشش ہو گی ہم پانچوں مل کر پاکستان کرکٹ کے لیے کام کریں۔
سیفی نے کہا کہ ہمارے پاس کئی نوجوان کھلاڑی ہیں جو مستقبل میں پاکستان کا اثاثہ ہو سکتے ہیں۔ ایک دم سے نئے لڑکوں کو موقع دینا درست نہیں،نوجوان جب پرفارم کریں گے تو وہ خود بخود سینئرز کی جگہ لے لیں گے۔ پاکستانی کرکٹ اس وقت مشکل میں ہے۔ ہم سب نے مل کر اس کو اچھا کرنا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ماضی میں بھی یہ ثابت ہوچکا ہے کہ کرکٹ کا گراف نیچے سے اوپر گیا ہے۔ اب بھی اچھا وقت ضرور آئے گا۔ شائقین سے درخواست ہے کہ وہ فیصل آباد اسٹیڈیم پہنچ کر لڑکوں کو سپورٹ کریں ۔
Comments
0 comment