سری لنکا کو بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، داسن شناکا
زمبابوے کے کھلاڑی لیگ کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔
Webdesk
|
21 Nov 2025
راولپنڈی: سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا ہے کہ سری لنکا کو کرکٹ بہتر کھیلنا پڑے گی، زمبابوے کے بولرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔
داسن شناکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہ اکہ زمبابوے کے کھلاڑی لیگ کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے اور پاکستان کو آئندہ میچز میں شکست دینے کی کوشش کریں گے۔داسن شناکا کے مطابق چیراتھ اسالانکا کی غیر موجودگی سے پریشر نہیں پڑا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دی ہے۔
Comments
0 comment