سری لنکا میں بابراعظم کا کردار اہم ہوگا، عاقب جاوید

سری لنکا میں بابراعظم کا کردار اہم ہوگا، عاقب جاوید

حارث رؤف ٹیم کے کمبی نیشن میں فٹ نہیں ہوتے اس لیے انھیں ورلڈکپ کیلئے منتخب نہیں کیا گیا۔
سری لنکا میں بابراعظم کا کردار اہم ہوگا، عاقب جاوید

Webdesk

|

26 Jan 2026

لاہور: سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کنڈیشن کو دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کیا، سری لنکا میں بابراعظم کا کردار اہم ہوگا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کی سلیکشن پر گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے بتایا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین بولنگ کمبی نیشن کا انتخاب کیا ہے، ایشیا کپ میں بھی محسوس ہوا کہ بابر کا اسکواڈ میں ہونا ضروری ہے۔

 ان کا ایک مخصوص رول ہے۔فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب نے کہا کہ حارث رؤف ٹیم کے کمبی نیشن میں فٹ نہیں ہوتے اس لیے انھیں ورلڈکپ کیلئے منتخب نہیں کیا گیا۔

انہوںنے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز آسٹریلیا جیسی نہیں، کپتان کوئی بھی ہو کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کہ کون کپتان ہے اور میں کپتان نہیں ہوں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ بابراعظم بھی کپتان رہ چکے ہیں، اس وقت سلمان علی آغا کپتان ہیں، میرا نہیں خیال کہ کوئی اس وقت اس طرح سے سوچ رہا ہوگا، یہ وہی لوگ ہیں جو کھیلتے آرہے ہیں اور اچھی پرفامنس دے رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!