3 hours ago
22 سالہ لڑکی سے محبت کی شادی کرنے والے 60 سال کے حکیم کون ہیں؟
ویب ڈیسک
|
24 Feb 2026
راولپنڈی میں 70 سالہ حکیم نے 22 سالہ لڑکی سے پسند کی شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ دونوں کا نکاح اور رخصتی سادگی سے انجام پائی، جس میں دونوں خاندانوں کی رضامندی بھی شامل تھی۔
یہ جوڑا چکلالہ اسکیم تھری کا رہائشی ہے اور شادی کی تقریب خوشی کے ماحول میں منعقد ہوئی۔ حکیم بابر کے مطابق انہوں نے لڑکی کو پسند کیا، اپنی پسند کا اظہار کیا اور پھر باقاعدہ رشتہ مانگ لیا، جس پر خاندانوں نے رضامندی ظاہر کر دی۔
حکیم بابر کا کہنا ہے کہ اگر محبت کو جائز طریقے سے نکاح میں بدل دیا جائے تو یہ باعث برکت بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نکاح اور شادی کی تقریبات کو آسان بنانا چاہیے تاکہ نوجوان بغیر کسی مشکل کے نئی زندگی شروع کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمر کا فرق زیادہ اہم نہیں ہوتا بلکہ رشتے میں سچائی اور خلوص ضروری ہوتا ہے۔ ان کے مطابق نکاح دو خاندانوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہے اور اسے غیر ضروری رسموں کی وجہ سے مشکل نہیں بنانا چاہیے۔
حکیم بابر کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے اور وہ گزشتہ 22 برس سے راولپنڈی میں مقیم ہیں۔ وہ مختلف ممالک کا سفر بھی کر چکے ہیں۔
نوبیاہتا جوڑا رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کے لیے جائے گا، جبکہ عمرہ کے بعد وہ ہالینڈ بھی جائیں گے اور عید کے بعد وطن واپس آئیں گے۔
Comments
0 comment