سری لنکن بورڈ کی کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کی ہدایت، ادھورا چھوڑنے پر 2 سال سزا ہوگی
ویب ڈیسک
|
12 Nov 2025
پاکستان میں سیریز کیلیے دورے پر آئی سری لنکن ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ ادھورا چھوڑ پر وطن واپسی جانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر وزیر داخلہ نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ہائی کمشنر سے اہم ملاقات کر کے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی اور انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی یقین دہانی کے بعد ٹیم نے سیریز جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجر سے ملاقات کی، جس میں سری لنکن کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی گئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بقیہ دو میچز اور ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کو راولپنڈی سے منتقل کرنے کی آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز ری شیڈول ہونے کا امکان ہے جس کا حتمی اعلان پی سی بی کی جانب سے کیا جائے گا۔
اُدھر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورہ پاکستان مکمل کریں اور سیریز ادھوری چھوڑ کر آنے والے کھلاڑیوں کو دو سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Comments
0 comment