سوریا کمار نے کپتانی اور ٹیم سے چھٹی کے بعد خاموشی توڑ دی

سوریا کمار نے کپتانی اور ٹیم سے چھٹی کے بعد خاموشی توڑ دی

اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا سوریا کمار کی حالیہ فارم میں گراوٹ کو دیکھ کر یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔
سوریا کمار نے کپتانی اور ٹیم سے چھٹی کے بعد خاموشی توڑ دی

Webdesk

|

7 Jun 2026

 ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر سوریا کمار یادیو نے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے اور اسکواڈ سے باہر کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

اپنے خلاف ہونے والے بڑے فیصلے پر کسی بھی قسم کی ناراضی کا اظہار کرنے کے بجائے، سوریا نے نئے کپتان شریاس ائیّر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مقامی میچ کے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار نے کہاکہ میں شریاس کے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بننے پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ممبئی میں اپنی پوری کرکٹ ایک ساتھ کھیلی ہے اور یہ دیکھ کر حیرت انگیز لگتا ہے کہ بھارت کے پچھلے تینوں ٹی ٹوئنٹی کپتان روہت شرما، میں خود اور اب شریاس کا تعلق ایک ہی شہر یعنی ممبئی سے ہے۔

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جتوانے کے باوجود سوریا کمار کی حالیہ فارم میں گراوٹ اور مستقبل کی حکمتِ عملی کو دیکھ کر یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!