صائم ایوب بدترین ریکارڈ بنانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

صائم ایوب بدترین ریکارڈ بنانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

اس فہرست میں محمد رضوان اور بابر اعظم پہلے ہی شامل ہیں
صائم ایوب بدترین ریکارڈ بنانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

ویب ڈیسک

|

13 Sep 2025

ایشیا کپ کے ابتدائی میچ میں پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب بدقسمتی کا شکار ہو گئے۔

عمان کے خلاف میچ کی دوسری ہی گیند پر شاہ فیصل کی گیند ان کے پیڈ پر لگی اور امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا۔ یوں صائم بغیر کوئی رن بنائے میدان سے واپس لوٹ گئے۔

یہ صائم ایوب کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں چوتھی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونا تھا، جس کے بعد وہ محمد رضوان اور محمد حفیظ کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی اوپنر بابراعظم ہیں جو چھ مرتبہ بغیر رن بنائے پویلین گئے، جبکہ کامران اکمل پانچ بار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

صائم ایوب اب ان کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ دوسری طرف حسن نواز اور شاہ زیب حسن تین، تین مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

اگرچہ اس میچ میں صائم ناکام رہے، لیکن مجموعی طور پر ان کا ٹی ٹوئنٹی اسٹرائیک ریٹ 136.22 اور اوسط 30 کے قریب ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!