صائم ایوب کے ساتھ تعلقات پر کشف علی نے خاموشی توڑ دی

Webdesk
|
19 Feb 2025
پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف علی نے کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنی خاموشی توڑدی۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے کشف نے مداحوں سے کہا کہ "ہمارے ملک میں بے شمار اہم مسائل ہیں جن پر بات ہونی چاہیے، لیکن میڈیا اور عوام دونوں غیر ضروری باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔
پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کا کہنا تھا کہ ایک عام سی ویڈیو کو بہت بڑا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص کو آپ نہیں جانتے، جیسے آپ مجھے بھی نہیں جانتے۔ یہ صورتحال میرے لیے مضحکہ خیز ہے، لیکن میں کچھ نہیں کر سکتی، کیونکہ یہ ہمارے ملک کا نظام اور لوگوں کی عادت بن چکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر صائم ایوب اور کشف علی کی ایک ویڈیو مغربی لندن میں ایک ساتھ دکھائی دی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے درمیان تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔
ویڈیو میں دونوں کو بولنگ کرتے، خوشی سے باتیں کرتے اور سیلفیاں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس نے مداحوں میں تجسس پیدا کردیا۔
22 سالہ صائم ایوب فی الحال لندن میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے ٹخنے کی انجری کے علاج کے بعد صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ ان کی چوٹ کی وجہ سے وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شریک نہیں ہوپائے ہیں۔
Comments
0 comment