تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ صدر منتخب

تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ صدر منتخب

محسن نقوی نے تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ صدر منتخب

Webdesk

|

8 Jun 2026

ڈھاکہ/اسلام آباد:  بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھاکا میں ہونے والے انتخابات میں تمیم اقبال اس عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے، وہ مجموعی طور پر 4 سالہ مدت کیلئے بورڈ کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بنگلادیشی حکومت نے سابق صدر امین الاسلام کی قیادت میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کر دیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

محسن نقوی نے تمیم اقبال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونا کرکٹ کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ تمیم اقبال کی سربراہی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!