تمیم اقبال کے انتقال کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
25 Mar 2025
بنگلا دیش کے لیجنڈری کرکٹر تمیم اقبال ایک روز قبل میچ کے دوران ہارٹ اٹیک کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔
تمیم اقبال کو فیلڈنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث وہ گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے تھے اور پھر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ کرکٹر کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق کرکٹر کی ایک شریان میں رکاوٹ پائی گئی جسے دور کرنے کے لیے اسٹنٹ ڈالا گیا۔
افواہیں
اسپتال منتقلی کے بعد تمیم اقبال کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئیں کہ وہ دوران علاج شدید ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ اس کے ساتھ اُن کی اسپتال کے اسٹریکچر پر لیٹی ہوئی ایک تصویر بھی شیئر کی جارہی تھی جس میں انہیں مصنوعی طریقے سے سانس فراہم کی جارہی تھی۔
حقیقت کیا ہے؟
ڈاکٹر نے آج میڈیا کو تمیم اقبال کی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ سرجری کے بعد انہیں آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے جہاں وہ ماہرین کی نگہداشت میں ہیں۔
ڈاکٹر نے کرکٹر کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روبہ صحت ہیں اور ایک روز کے اندر انہیں وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔
نتیجہ
ڈاکٹر کے بیان کے بعد افواہوں کی وجہ سے پریشان شائقین کرکٹ نے سکون کا سانس لیا اور دیگر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔
Comments
0 comment