ٹنڈولکر کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر بننے کی خبروں پر لب کشائی

ٹنڈولکر کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر بننے کی خبروں پر لب کشائی

بی سی سی آئی اس ماہ کے آخر میں اعلیٰ عہدوں کے لیے انتخابات کا انعقاد کرنے والا ہے
ٹنڈولکر کی  بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر بننے کی خبروں پر لب کشائی

Webdesk

|

12 Sep 2025

نئی دہلی: بھارت کے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر بننے کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی اس ماہ کے آخر میں اعلیٰ عہدوں کے لیے انتخابات کا انعقاد کرنے والا ہے اور اس سے قبل سچن ٹنڈولکر بورڈ کے اگلے صدر کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہونے کی افواہیں تھیں۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بی سی سی آئی لیجنڈری کرکٹر کو اپنا اگلا صدر مقرر کرنا چاہتا ہے، بعدازاں ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر ممکنہ طور پر بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر راجر بنی کی جگہ لے سکتے ہیں ۔

تاہم اب سچن ٹنڈولکر نے اس تمام افواہوں کو واضح طور پر مسترد کردیا۔رپورٹ کے مطابق سچن بی سی سی آئی کے صدر کے ہونے والا انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!