ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا کا فاتحانہ آغاز، کینیڈا کو شکست

ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا کا فاتحانہ آغاز، کینیڈا کو شکست

کینیڈا نے 194 رنز اسکور کیے تھے
ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا کا فاتحانہ آغاز، کینیڈا کو شکست

ویب ڈیسک

|

2 Jun 2024

 

 امریکا نے ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلے میں کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔

ڈلاس میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں دونوں ٹیمیں کسی بھی بڑے ایونٹ میں پہلی بار مد مقابل آئیں۔

امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کینیڈا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کیے، بیٹر ناونیت دھلیوال اور نکولس کرٹن ففٹیاں بنا کر نمایاں رہے۔

 

کینیڈا کے اوپنر ایرون جونسن 23، پرگت سنگھ 5، ناونیت دھلیوال نے 61، نکولس کرٹن نے 51 اور دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے جب کہ شیریاس مووا 32 اور ڈیلون ہیلیگر 1 رنز بنا کر وکٹ موجود رہے۔

 

 

امریکی شہر ڈلاس کے گرینڈ پرائیر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلے میں امریکا نے میچ کے 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا کر کینیڈا کو شکست دیدی۔ بیٹر ایرون جونز نے 10 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی دھواں دار بیٹنگ کی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

 پیسر علی خان 1، ہرمیت سنگھ 1 اور کوری اینڈرسن بھی 1 وکٹ لینے میں میں کامیاب رہے۔

ہدف کے تعاقب میں امریکا کے دو کھلاڑی جلدی آؤٹ ہوئے، جس کے بعد اینڈریسن گوس اور آیتوں جونز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور بالترتیب 65، 94 رنز کی اننگز کھیلی۔

ایرون جونز 94 اور کوری اینڈرسن 3 رنز بنا کر کریز پر موجود رہے۔

کینیڈا کی جانب سے پیسر کلیم ثنا نے ایک، ڈیلون ہیلیگر اور نکھیل دتہ نے بھی ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز پہلی بال پر چوکے کے ساتھ ہوا جو منفرد ریکارڈ بھی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!