ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
Webdesk
|
3 Jun 2024
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ڈی کے مقابلے میں با آسانی 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
سری لنکا کے کپتان ہسارنگا نے نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقا نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 78 رنز کا ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
جنوبی افریقی بولرز نے اننگز کے آغاز کے ساتھ ہی سری لنکن بیٹرز کو دبا کر رکھا، کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا،سری لنکا کے 8 بیٹرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
افریقی بولرز کی شاندار بولنگ کے خلاف پوری سری لنکن ٹیم 20 ویں اوور میں صرف 77 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
جنوبی افریقا نے 78 رنز کا ہدف با آسانی 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پہلی جیت درج کرالی۔
Comments
0 comment