ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان بھی شامل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان بھی شامل

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہتر رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان نے ورلڈکپ 2026 کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان بھی شامل

Webdesk

|

2 Jul 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائیڈ ٹیموں کی تصدیق کردی،  پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہتر رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان نے ورلڈکپ 2026 کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بھی رسائی حاصل نہیں کرسکا تھا، جس کے بعد یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کو کوالیفائرز میچ کھیلنے پڑیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹوٹل 12 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے، میزبان سری لنکا اور بھارت کے علاوہ افغانستان نے بھی کوالیفائی کیا جب کہ دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا، جنوبی افریقا، بنگلادیش، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، امریکا، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!