ٹی20 ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے، محمد عامر
Webdesk
|
8 May 2024
اسلام آباد : قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ محمد عامر نے 2009 میں چیمپیئن بننے والی قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی تاہم 2011 میں فکسنگ اسکینڈل کے بعد وہ پابندی کا شکار ہو گئے تھے۔
2016 میں ان کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی تاہم اگلے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل انہوں نے بورڈ انتظامیہ سے ناراضی کے سبب ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا تھا اور اس طرح وہ 2021 اور 2022 کا مختصر ترین فارمیٹ کا ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے تھے۔
اب ان کی 15سال بعد دوبارہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جس میں وہ قومی ٹیم کو چیمپیئن بنوانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دوبارہ کھیلنے کا احساس شاندار ہے، میں ادھورا کام مکمل کرنا چاہتا ہوں اور میرا ہدف پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے۔
Comments
0 comment