تیسرا ون ڈے: بنگلادیش نے پاکستان کو ہراکر سیریز جیت لی
Webdesk
|
15 Mar 2026
میرپور: بنگلادیش نے پاکستان کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں 11 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
پاکستان نے میرپور میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم آخری گیند پر 279 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے۔ بنگلادیش کے تنزید حسن نے 107 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے، توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی تاہم سلمان آغا کی شاندار سنچری کی بدولت ٹیم فتح کے قریب تو آئی تاہم اس میں کامیابی نہ مل سکی۔
پاکستانی ٹیم 291 رنز ہدف کے تعاقب میں آخری گیند پر 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
Comments
0 comment