وہاب ریاض کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
ویب ڈیسک
|
16 Nov 2024
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرلیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کو ایک بار پھر پی سی بی کی جانب سے اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس پر اُن کی جگہ غلام علی کو انڈر 19 ٹیم کا کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
محکمد یوسف پاکستان انڈر 19 کے کوچ تعینات رہے جبکہ بیٹنگ کوچ سے قبل وہ سلیکشن کمیٹی کے ممبر کی حثیثت سے بھی کام کررہے تھے۔
اُدھر ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سنئیر مینجر و سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض کو بھی ایک بار پھر پی سی بی میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے، وہاب ریاض کو چیمپئنز ایونٹس کےمعاملات پر اہم ذمہ داری مل سکتی ہے۔
Comments
0 comment