اولمپکس میں کوالیفائی نہ کرنے پر خودکشی کا سوچا تھا، بھارتی اتھلیٹ

اولمپکس میں کوالیفائی نہ کرنے پر خودکشی کا سوچا تھا، بھارتی اتھلیٹ

ایک موقع ایسا آیا کہ سب کچھ چھوڑ کر می، نے خودکشی کرنے کا سوچنا شروع کر دیا تھا
اولمپکس میں کوالیفائی نہ کرنے پر خودکشی کا سوچا تھا، بھارتی اتھلیٹ

Webdesk

|

12 Sep 2024

نئی دہلی: بھارت کی ایشین سلور میڈلسٹ ایتھلیٹ نے  پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہ کرنے پر خودکشی کا ارادہ کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہ کرنے کی وجہ سے ڈپریشن اور تناؤ کا شکار ہو گئی۔

 ایک موقع ایسا آیا کہ سب کچھ چھوڑ کر می، نے خودکشی کرنے کا سوچنا شروع کر دیا تھا۔ ہرملن بینس کا کہنا ہے کہ اس لمحے کو میں نے ایک مثال بنانے کے لیے استعمال کیا اور نوجوان ایتھلیٹس کو متاثر کرنے کے لیے پیغام دیا۔

بھارتی ایتھلیٹ نے کہا کہ میرا پیغام تھا کہ اسپورٹس کو انجوائے کریں، دباؤ میں نہ آئیں۔ان کا کہنا ہے کہ والدین کو میرا پیغام ہے کہ بچوں کو جو وہ چاہتے ہیں کرنے دیں، آپ کا جو بھی پروفیشن ہے اسے انجوائے کریں۔

ہرملن بینس بھارت کی ایتھلیٹ ہیں، جنہوں نے ایشین گیمز 2022ء  میں 2 سلور میڈل جیتے تھے، انہوں نے 8 سو میٹر اور 15 سو میٹر میں سلور میڈلز حاصل کیے تھے۔26 سالہ ہرملن بینس 2021ء سے اپنی کیٹیگریز میں قومی چیمپئن ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!