ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کونسی ٹیمیں پہنچیں گی، محمد حفیظ کی پیش گوئی
Webdesk
|
18 May 2024
قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ایک مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی میرا دل ہمیشہ گرین شرٹس کے حق میں رہے گا، چاہے انکی کارکردگی کچھ بھی ہو! لیکن حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کریں تو ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ہوگا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف سیریز 2-2 سے ڈرا کرنا، آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شکست بتارہی ہے کہ شائقین قومی ٹیم سے زیادہ توقعات نہ رکھیں۔
Comments
0 comment