وائٹ ہاؤس حملہ، فیفا ورلڈکپ کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات اُٹھ گئے
Webdesk
|
28 Apr 2026
واشنگٹن: واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنانے والے ایک ہائی پروفائل فائرنگ واقعے نے فیفا ورلڈکپ 2026 کی میزبانی کے حوالے سے امریکا کی سیکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ مل کر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، جس میں لاکھوں شائقین کی آمد متوقع ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس واقعے کو سیکیورٹی کی بڑی ناکامی قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر صدر محفوظ نہیں تو کھلاڑی اور شائقین کیسے محفوظ رہیں گے۔
سیکیورٹی ماہرین کا نے کہاکہ اس واقعے کے باوجود ورلڈ کپ کی تیاریاں متاثر نہیں ہوں گی اور امریکا کو انسداد دہشت گردی کا وسیع تجربہ حاصل ہے تاہم ناقدین نے امریکا میں گن کلچر اور بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات کو تشویش کا باعث قرار دیا ہے۔
Comments
0 comment