ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم پر جرمانہ

Webdesk
|
16 Oct 2025
دبئی: آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ کیا ہے۔
ویمنز ورلڈ کپ میں ہرمن پریت کور کی ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروایا، میچ آسٹریلیا نے 331 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 6 گیندوں قبل تین وکٹوں سے جیت لیا، ہرمن پریت کور نے سلو اوور ریٹ کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کرلیا۔
بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ میچ میں بھارتی ٹیم 331 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور کینگروز نے 49 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔
بھارت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے، بھارت کو ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سے شکست ہوئی ہے جبکہ دو میچز جیتے ہیں۔بھارتی ویمنز ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ 19 اکتوبر کو اندور میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
Comments
0 comment