ویمنز ورلڈکپ :آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دیدی

ویمنز ورلڈکپ :آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دیدی

پاکستان ویمنز ٹیم آسٹریلوی ویمنز ٹیم کے 222 رنزکے ہدف کے جواب میں 114 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
ویمنز ورلڈکپ :آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دیدی

Webdesk

|

8 Oct 2025

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز شکست دیدی، پاکستانی ٹیم کی ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم آسٹریلوی ویمنز ٹیم کے 222 رنزکے ہدف کے جواب میں 114 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستانی بولرز نے شاندار آغاز  فراہم کیا اور صرف 76 رنز پر آسٹریلیا کی 7 وکٹیں گرا دیں لیکن اس کے بعد بیتھ مونی نے سنچری جڑ دی، جبکہ الانا کنگ  نے 51 رنز  کی اننگز کھیلی۔

دونوں کے درمیان نویں وکٹ پر 106 رنز کی شراکت داری بنائی۔ یوں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9  وکٹ پر 221 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے  نشرہ سندھو نے 3 ، فاطمہ ثنا اور رامین شمیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک بار پھر لڑکھڑا گئی۔قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 8رن پر گرئی اور پھر آدھی ٹیم 31 رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ پوری ٹیم 37 ویں اوور میں  114 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!