ویرات کوہلی کا فاتحانہ انداز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویرات کوہلی کا فاتحانہ انداز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویرات کوہلی ٹی 20 میں اب بھارت کی نمائندگی نہیں کریں گے
ویرات کوہلی کا فاتحانہ انداز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک

|

30 Jun 2024

ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے میچ کے بعد ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کا فائنل میچ میرے ٹی 20 کیریئر کا آخری میچ تھا اور یہ میرا آخری ورلڈکپ بھی تھا۔

کوہلی نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آرہے ہیں اب انہیں جگہ ملنی چاہیے، امید ہے کہ بھارت اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ فائنل میں شاندار اننگز کھیلنے پر ویرات کوہلی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

کیریئر پر مختصر نظر

کوہلی نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 125 میچز کھیلنے جن میں ایک سنچری اور 38 ففٹیز کی مدد سے 4 ہزار 188 رنز بنائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!