وزیر اعظم کا شاہین کو اپنے سسر کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ

وزیر اعظم کا شاہین کو اپنے سسر کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا
وزیر اعظم کا شاہین کو اپنے سسر کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ

ویب ڈیسک

|

8 Feb 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو انوکھا مشورہ دیا ہے۔

وزیراعظم نے لاہور قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے نام لے کر انہیں نصیحتیں کیں۔

بابر اعظم اور رضوان سے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو آپ سے بہت ساری توقعات ہیں جبکہ شاہین آفریدی کو مخاطب کر کے شہباز شریف بولے کہ ’شاہین آپ اپنے سسر شاہد آفریدی کے نقش قدم پر چلیں اور وکٹوں کے انبار لگا دیں‘۔

وزیراعظم کے اس مشورے پر وہاں بیٹھے لوگوں کی ہنسی نکل گئی جبکہ شاہین نے بھی منہ پر ہاتھ رکھ لیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!