آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت ٹاکر لاہور میں ہونے کا امکان
ویب ڈیسک
|
4 Jul 2024
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ یکم مارچ 2025 کو لاہور میں شیڈول ہے جس کا شائقین کرکٹ بہت بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک رکن نے اشارہ دیا کہ بھارت کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنےپر رضامند ہے اور پاک بھارت ٹاکر یکم مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹرافی کے دوران بھارت کے پاکستان میں تمام شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پیش کر چکا ہے۔ تاہم، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے ابھی تک اس کی منظوری نہیں دی ہے۔
آئی سی سی بورڈ کے ایک رکن نے بتایا، "پی سی بی نے 15 میچوں پر مشتمل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ڈرافٹ جمع کرا دیا ہے، جس کے مطابق 7 میچز لاہور، تین کراچی اور پانچ راولپنڈی میں ہوں گے۔"
مجوزہ شیڈول کے مطابق گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔
تمام شریک ممالک نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی حمایت سے آگاہ کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی بھارتی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹورنامنٹ پر اپنی پوزیشن کو حتمی شکل دے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کی مجوزہ تاریخیں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہیں، جس میں 10 مارچ کو ریزرو ڈے کے طور پر رلجا گہا پئْ
گزشتہ ماہ پی سی بی نے اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول حتمی منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھجوایا تھا۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کی جائے گی۔
لاہور فائنل سمیت سات میچوں کی میزبانی کرے گا۔ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جس میں کل تین میچ ہوں گے۔ راولپنڈی دوسرے سیمی فائنل سمیت پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔
Comments
0 comment