ایک اور پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ پہاڑ سے گر کر جاں بحق

ایک اور پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ پہاڑ سے گر کر جاں بحق

مراد سد پارہ بلند ترین پہاڑ سے نیچے گر کر زخمی اور پھر دم توڑ گئے تھے
ایک اور پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ پہاڑ سے گر کر جاں بحق

ویب ڈیسک

|

12 Aug 2024

مہم جوئی کے دوان پہاڑوں میں پھنسے ہوئے پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ بلند ترین چوٹی براڈ پیک سر کرنے کے بعد پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مراد سد پارہ پہاڑ سے گر کر لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد اُن کی تلاش شروع ہوئی اور وہ زخمی حالت میں ملے۔

 کوہ پیما مراد سد پارہ کی لاش جاپانیز بیس کیمپ پہنچا دی گئی ہے، انھیں پہاڑ سے گرنے والے پتھر سے شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے۔  پاک آرمی کے تعاون سے جاری اس ریسکیو مشن میں 6 مقامی ریسکیو اہلکار اور کوہ پیما شامل رہے۔

آج صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مزید دو مقامی کوہ پیما اشرف سدپارہ اور ذاکر سدپارہ کو براڈ پیک ڈراپ کیا گیا ہے۔ اس ریسکیو مشن میں شامل کوہ پیماوں میں سے 4 کوہ پیماوں کا تعلق سدپارہ جبکہ 2 کوہ پیماوں کا تعلق شگر سے ہے۔

کوہ پیما مراد سد پارہ کی لاش شام تک ان کے آبائی گاوں سدپاری پہنچائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!