ایشا کپ میں 4 بار ڈک پر آؤٹ، احمد شہزاد نے صائم ایوب کو کیا مشورہ دیا ؟

ایشا کپ میں 4 بار ڈک پر آؤٹ، احمد شہزاد نے صائم ایوب کو کیا مشورہ دیا ؟

ایشیا کپ کے دوران 7 اننگز میں صائم ایوب صرف 37 رنز بناسکے
ایشا کپ میں 4 بار ڈک پر آؤٹ، احمد شہزاد نے صائم ایوب کو کیا مشورہ دیا ؟

Webdesk

|

7 Oct 2025

کراچی : ایشیا کپ میں صائم ایوب بیٹنگ میں مسلسل فلاپ ثابت ہوئے جبکہ بولنگ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اب احمد شہزاد نے انہیں بیٹنگ کا فن سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایشیا کپ کے دوران 7 اننگز میں صائم ایوب صرف 37 رنز بناسکے اور چار مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوئے۔

بولنگ میں صائم ایوب نے 6.40 فی اوور کی اوسط سے 8 وکٹیں حاصل کیں اور آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

حالیہ پوڈ کاسٹ میں احمد شہزاد نے کہا کہ صائم ایوب ہمارے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں تھا جہاں اسے شاید ہی کوئی موقع ملا، اس نے سخت محنت کی اور اچھا کھیلنا شروع کیا پھر اس کا ایک اچھا سیزن تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ملک میں جہاں زیادہ کھلاڑی نہیں ہیں جب آپ کو ایسا کوئی مل جائے تو آپ کو اس کی حمایت کرنی ہوگی۔احمد شہزاد نے صائم ایوب کو 50 مواقع مل چکے ہیں، انہیں مکمل طور پر فارم بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صائم کی بولنگ عمان یا یو اے ای جیسی ٹیموں کے خلاف کارآمد ثابت ہوسکتی ہے لیکن مضبوط ٹیموں کے خلاف اس نے کام نہیں کیا مثال کے طور پر بھارت کے خلاف ان کی بولنگ اچھی نہیں رہی۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ صائم کو رنز بنانے کا فن سیکھنا ہے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس جانا چاہیے، 'اے' ٹور کھیلنا چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!