ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو جیت کے لئے 136 رنز کا ہدف دیدیا

ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو جیت کے لئے 136 رنز کا ہدف دیدیا

محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ایشیا کپ: پاکستان نے  بنگلا دیش کو جیت کے لئے 136 رنز کا ہدف دیدیا

Webdesk

|

25 Sep 2025

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔ محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کا ٹاپ آرڈر بنگلادیش کے خلاف ناکام رہا اور ایک کے بعد ایک بلے باز پویلین لوٹتا رہا، 49کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان 4 اور صائم ایوب ایک بار پھر صفر پر پویلین لوٹ گئے، صائم ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستا کی تیسری وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری ،وہ بھی 13 رنز پر چلتے بنے، جبکہ حسین طلعت صرف 3 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ کپتان سلمان علی آغا کی صورت میں گری، وہ 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد شاہین آفریدی 19،محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔آج جو ٹیم میچ جیتے گی وہ اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!