ایشیا کپ فائنل، حارث روف سے شائقین نے اپیل کردی

ایشیا کپ فائنل، حارث روف سے شائقین نے اپیل کردی

پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو فائنل کھیلا جائیگا
ایشیا کپ فائنل، حارث روف سے شائقین نے اپیل کردی

ویب ڈیسک

|

26 Sep 2025

پاکستان کے ایشیا کپ فائنل میں پہنچنے کے بعد شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سے بھرپور کارکردگی کی امید لگا بیٹھے ہیں اور بھارت کے خلاف جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر پاکستان نے فائنل میں جگہ بنائی، جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود پرجوش شائقین نے حارث رؤف کو گھیر کر حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ بھارت کے خلاف میدان میں پوری طاقت جھونکنی ہے۔ ایک ویڈیو میں مداحوں کو یہ کہتے سنا گیا: "چھوڑنا نہیں ہے انڈیا کو، بدلہ لینا ہے۔"

ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کی کارکردگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی تھی، لیکن سیمی فائنل میں کامیابی نے مداحوں کو نئی امید دی ہے کہ اس بار بھارت کے خلاف تاریخ رقم ہوگی۔

جمعرات کے میچ میں پاکستان کے پیسرز چھائے رہے، جہاں حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ شاہین نے صرف 17 رنز دے کر شاندار بولنگ کی اور ساتھ ہی بیٹنگ میں بھی 19 رنز بنائے، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

البتہ بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار رہی اور قومی ٹیم 20 اوورز میں صرف 135 رنز بنا سکی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کا فائنل اتوار 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر مدِ مقابل ہوں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!