ایشیا کپ میں ناکام صائم ایوب قائداعظم ٹرافی میں چل پڑے

Webdesk
|
9 Oct 2025
اسلام آباد: ایشیا کپ میں فلاپ صائم ایوب کا بیٹ قائداعظم ٹرافی میں چل پڑا۔صائم ایوب ایشیا کپ میں بیٹنگ میں ناکام رہے تھے وہ ایونٹ میں چار مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
رواں سال انہوں نے چھ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا، قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ان کے بیٹ نے رنز اگلنا شروع کر دیے۔
مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد میں کراچی بلیوز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے پہلی اننگ میں 63 رنز بنائے۔ انہوں نے فیصل آباد کے خلاف کھیلتے ہوئے 89 گیندوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔
ایشیا کپ میں صائم ایوب عمان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف صفر پر آؤٹ ہوئے اور صفر پر آؤٹ ہونے کی انہوں نے ہیٹ ٹرک کی۔
سپر فور مرحلے میں بھی وہ بنگلہ دیش کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، اس طرح انہوں نے ایشیا کپ میں چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
Comments
0 comment